عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وادی میں دوسرے دن بھی گھنی دھند چھائی رہی جس کے نتیجے میں سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صبح کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ہوائی اڈے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔
عہدیدار نے کہا،”ایئرپورٹ کے اندر اور ارد گرد دھند ختم ہونے کے بعد پروازیں اڑان بھریں گی”۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ، تقریباً ایک ہفتے سے موسمی حالات خراب ہیں، اور پوری وادی میں دھند چھائی ہوئی ہے۔