بیروت// لبنان کے کئی علاقوں پر اتوار کو اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 105 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا نے یہ اطلاع لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے دی اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پہلے کہا تھا کہ اس نے اتوار کی سہ پہر سے لبنان بھر میں لبنانی شیعہ تحریک حزب اللہ کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی جگہیں اور تحریک کا بنیادی ڈھانچہ بھی شامل ہے۔
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق
