عظمیٰ ویب ڈیسک
غزہ/غزہ کی پٹی پر جمعرات کی صبح سے اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ، جن میں سے 39 غزہ شہر میں اور انکلیو کے شمالی علاقوں میں حملوں میں جاں بحق ہوئے۔
الجزیرہ نشریاتی ادارے نے یہ اطلاع فلسطینی طبی ذرائع کے حوالے سے دی۔
جمعرات کے روز رپورٹس میں بتایا گیا کہ جبلیہ، دیر البلح اور خان یونس کے قصبوں پر بھی حملے کیے گئے، جن میں وہ گھر بھی شامل ہیں جہاں پناہ گزینوں کو رکھا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ پٹی کے شمال میں کچھ علاقوں میں توپ خانے سے گولہ باری کرنے کی بھی اطلاع ملی۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے مطابق، 18 مارچ سے دوبارہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 1900 سے زائد افراد شہید ہوئے اور 5000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح ر ہے کہ فلسطینی تحریک حماس کی جانب سے یکم مارچ کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے کو تسلیم کرنے سے انکار کے باعث اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملے شروع کر دیے تھے۔اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کی بجلی کی سپلائی بھی منقطع کر دی تھی اور انسانی امدادی ٹرکوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق
