ضلع کولگام میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف ایک ماہ طویل مہم کا آغاز کیا گیا۔مہم کے پہلے دن ہی بیداری پروگرام، ریلیاں اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی گئیں اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہاں منی سیکرٹریٹ کولگام میں ایک میگا بیداری ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔