عظمیٰ ویب ڈیسک
اسلام آباد/پاکستان میں 26 جون سے موسلادھار بارش اور اچانک آئے سیلاب کے سبب تقریباً 66 افراد کی موت اور 127 زخمی ہوگئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہفتے کے روز گزشتہ دو دنوں میں بارش سے مزید دو ہلاکتوں اور 10 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ اموات شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔ اس ریاست میں 11 بچوں سمیت 24 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ ان میں سے 14 افراد گزشتہ ہفتے وادی سوات میں آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔
پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث مکانات گرنے اور سیلابی ریلے میں 11 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ سندھ میں 15 اموات کی اطلاع ہے اور بلوچستان میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ پاکستانی زیر قبضہجموں و کشمیر میں بھی تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی
