جموں// وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز ورچوئل موڈ کے ذریعے نئے قائم شدہ جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کریں گے۔ یہ ڈویژن جموں و کشمیر میں ریلوے خدمات کے مؤثر انتظام کے لئے بنایا گیا ہے۔
تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ایم پی جگل کشور شرما شرکت کریں گے۔ اس ڈویژن کے تحت 742.1 کلومیٹر پر محیط مختلف سیکشنز شامل ہوں گے، جن میں چناب پل اور انجی کھڈ پل جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔
جموں و کشمیر میں ریلوے خدمات پہلے فیروز پور ڈویژن کے تحت آتی تھیں، تاہم اب جموں ڈویژن ان کا انتظام سنبھالے گا۔ کشمیر کے لئے کٹرا سے ٹرین خدمات کا افتتاح بھی جلد متوقع ہے۔
وزیر اعظم مودی پیر کو جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کریں گے
