عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف اداکار دھرمیندر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک غیر معمولی اداکار قرار دیا اداکار دھرمیندر کی موت کو ہندوستانی سنیما میں ایک دور کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی اداکار تھے اور جس سنجیدگی کے ساتھ انہوں نے اپنے کرداروں کو نبھایا۔ اس نے فلموں میں ان کی گہری چھاپ چھوڑی ہے ان کے اسی انداز نے انہیں ایک مشہور فلمی شخصیت اور ایک غیر معمولی اداکار بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے لکھاکہ “دھرمیندر جی کا انتقال ہندوستانی سنیما میں ایک دور کے خاتمے کی علامت ہے۔ وہ ایک مشہور فلمی شخصیت تھے، ایک غیر معمولی اداکار تھے جنہوں نے اپنے ہر کردار میں دلکشی اور گہرائی لائے۔ انہوں نے جو متنوع کردار ادا کیے اس نے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا گیا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ان گنت مداحوں سے تعزیت۔”وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ چھ دہائیوں تک ملک کے ہر شہری کے دلوں کو چھونے والے دھرمیندر کی موت ہندوستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔قابل ذکر ہے کہ اداکار دھرمیندر کا طویل علالت کے بعد پیر کو 89 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال ہوگیا۔
مودی اور شاہ نے اداکار دھرمیندر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا