عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قائد حزب اختلاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سنیل شرما نے آج منگل کو بھی مسلسل چوتھے دن پاکستان کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ سے متاثرہ سرحدی علاقوں کا دورہ کیا تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ شرما کے ہمراہ پارٹی کے کئی رہنما اور قانون ساز بھی تھے جن میں شامل شام لال شرما، ڈاکٹر نریندر سنگھ اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔
انہوں نے پونچھ شہر میں واقع گیتا بھون اور گوردوارہ صاحب کا دورہ کیا جہاں پاکستانی شیلنگ سے نقصان ہوا تھا۔بی جے پی رہنماؤں نے مقامی رہائشیوں سے ملاقات کی، صورتحال کا جائزہ لیا اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے مشترکہ امدادی اور بحالی کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
قابل ذکر ہے کہ شرما نے پیر کی رات پونچھ کے عوام کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا۔مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد، شرما نے فوری امداد اور ضروری اشیاء کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا، ’’نریندر مودی کی قیادت والی حکومت سرحدی علاقوں کی حفاظت، سلامتی اور ترقی کے لیے پُرعزم ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور مستقل امدادی کوششیں شامل ہیں۔
مودی حکومت سرحدی علاقوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے پرعزم ہے: سنیل شرما
