جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ کشمیر کا کنیا کماری سے ریل نیٹ ورک کے ذریعے جڑنا ایک خواب تھا جو اب حقیقت بن چکا ہے۔
جموں ریلوے ڈویژن کے نئے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا، “وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت وقت پر عوام کے خوابوں کو حقیقت بنا رہی ہے اور کنیا کماری سے ریل رابطہ ایک اور سنگ میل ہے”۔
ایل جی سنہا نے وزیر اعظم مودی اور یونین وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کی خصوصی توجہ دی۔
انہوں نے مزید کہا، “وندے بھارت ٹرینیں لوگوں کے سفر کی رہنمائی کر رہی ہیں اور کشمیر تک پہنچنے کے لئے تیار ہیں۔ جموں دنیا کے بہترین ریلوے سٹیشن میں سے ایک بنے گا اور اس سے بھی زیادہ ترقی کی توقع ہے”۔
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت عوام کے خواب حقیقت بنا رہی ہے: ایل جی سنہا
