Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینجموں

مودی حکومت تمام طبقات کی ترقی کیلئے پرعزم، بھاجپا کی کوششوں سے پہاڑی برادری کو انصاف ملا: رویندر رینہ

Mazar Khan
Last updated: December 7, 2023 9:13 pm
Mazar Khan
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے جمعرات کو پارٹی صدر دفتر جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کیا ہے اور تمام طبقوں کے جائز اور دیرینہ معاملات کو حل کیا جا رہا ہے۔
رویندر رینہ نے مودی حکومت کی ستائش کی، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر اسمبلی میں ایم ایل اے کو نامزد کرنے کا تاریخی فیصلے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تاریخی قدم کے ساتھ خواتین، کشمیری پنڈتوں اور پاک مہاجرین کو جموں و کشمیر کی اسمبلی میں ایم ایل اے کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔
رینہ نے کہا،”سابقہ ریاست جموں و کشمیر میں کئی برادریوں کو ناانصافی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ان کی آوازیں کئی دہائیوں تک سنائی نہیں دیتی رہیں۔ اب مودی حکومت نے ان برادریوں کو بااختیار بنایا ہے کیونکہ اب نامزد ایم ایل اے جموں اور کشمیر کی اسمبلی میں اپنے کمیونٹی کے مسائل کی نمائندگی کر سکیں گے”۔
رویندر رینہ نے کہا کہ ان طبقات کو اس وقت کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جن میں پی او جے کے یا کشمیر سے بے گھر طبقات بھی شامل ہیں اور اب مودی حکومت نے انہیں انصاف فراہم کیا ہے۔
رینہ نے کہا،” مودی حکومت نے ان نظر انداز طبقات کے لیے خلوص نیت سے کام کیا ہے، جس کے لیے ہم وزیرِ اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مودی حکومت ‘ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس‘ کے مشن میں یقین رکھتی ہے اور ہر طبقے کے لیے کام کیا ہے، ان کے ساتھ انصاف کیا ہے”۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ خواتین یہاں 33 فیصد ریزرویشن کے ساتھ مزید بااختیار ہونے کا احساس کریں گی۔ پاک پناہ گزین اب بااختیار محسوس کر رہے ہیں۔ گوجر -بکروال ، گڈی-سپی کو فاریسٹ رائٹس ایکٹ، ایس سی ایس ٹی ایٹروسٹیز ایکٹ، اور سیاسی ریزرویشن دیا گیا ہے۔ 2009 میں، این سی، کانگریس اور پی ڈی پی نے ان لوگوں کے خلاف سازش کی اور گجر-بکروالوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے بین الاضلاع بھرتیوں پر پابندی لگائی۔
رینہ نے کہا کہ مودی حکومت کی کوششوں سے پہاڑی برادری کو انصاف ملا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ریزرویشن کسی اور کمیونٹی کا کوٹہ نہیں چھین سکے گا، یہ واضح کرتے ہوئے کہ گجر-بکروالوں کے 10فیصد ریزرویشن میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔
او بی سی کمیونٹی، جس میں تقریباً 40 ذیلی ذاتیں شامل ہیں، کو بھی انصاف ملے گا، جو اس سے قبل این سی، کانگریس اور پی ڈی پی حکومتوں کے ذریعے 70 سال تک مجرمانہ ناانصافی کا شکار رہی تھیں۔ اسی طرح مودی حکومت کی مضبوط قوت ارادی سے والمیکی برادری کو بھی اب انصاف ملے گا۔
رویندر رینہ نے جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کی جانب سے مودی حکومت کے فیصلے کی ستائش کی اور اس تاریخی فیصلے کے لیے پی ایم مودی اور امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
مودی حکومت نے درحقیقت جموں و کشمیر میں ان تمام طبقات کو انصاف دلایا ہے، جنہیں بنیادی بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت والی حکومت نے ہر علاقے اور ہر مذہب کے ہر فرد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی حکومت کی پالیسیوں پر پختہ اعتماد کے ساتھ جموں و کشمیر کے باشندوں نے یہاں آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دینے کا ارادہ کر لیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کنگن کے مرکزی بازار میں آتشزدگی ، متعدد دکانیں خاکستر
تازہ ترین
جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
تازہ ترین
اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ
بین الاقوامی
اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

امرناتھ یاترا: زمینی، فضائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی سہ رُخی سیکورٹی انتظامات

July 2, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا

July 2, 2025
جموں

ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

July 2, 2025
جموں

آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?