مودی نے جموں وکشمیر کے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نیوز ڈیسک
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالیں۔
مودی نے سوشل میڈیا ‘ایکس پر کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہونے پر، میں آج ووٹ ڈالنے والے تمام حلقوں کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے اور جمہوریت کے جشن کو شاندار بنانے اپیل کرتا ہوں۔ میں خاص طور پر نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات ہونے والے ہيں۔ آج پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ بالترتیب 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔ انتخابی نتائج 8 اکتوبر کو آئیں گے۔