عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر، ڈاکٹر سندیپ چکرورتی نے بدھ کے روز کہا کہ امرناتھ یاترا سے قبل ہم آہنگی اور ہنگامی ردعمل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پانتھا چوک کے یاترا نواس میں ایک مشترکہ ماک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد بم دھماکوں، بھگدڑ، سڑک حادثات، آگ لگنے کے واقعات اور ممکنہ دہشت گرد حملوں جیسے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لینا تھا۔
انہوں نے کہا، پولیس، سی اے پی ایف، ایس ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیوں نے اجتماعی طور پر اس مشق میں حصہ لیا۔ یہ ماک ڈرل اس بات کا واضح پیغام دیتی ہے کہ یاترا محفوظ ہے اور انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ایس ایس پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کٹ آف ٹائمنگ اور دیگر تیاریوں پر عمل درآمد میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
امرناتھ یاترا سے قبل ہم آہنگی اور ہنگامی ردعمل جانچنے کے لیے ماک ڈرل کا انعقاد: ایس ایس پی سرینگر
