عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/پاکستان سے متصل ریاستوں کے سرحدی اضلاع میں جمعرات کے روز سیکورٹی مشقیں (موک ڈرلز) کی جائیں گی۔ ٹی وی رپورٹس کے مطابق یہ مشقیں گجرات، پنجاب، راجستھان اور جموں و کشمیر میں ہوں گی۔
یہ ڈرلز فوج کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے ’’آپریشن سندور‘‘کے بعد ہو رہی ہیں، جس کے دوران پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 7 مئی کو بھارت کی جانب سے 1971 کے بعد کی پہلی بڑی موک ڈرل کی گئی تھی، جس کے بعد اسی رات ’’آپریشن سندور‘‘کے تحت ملی ٹینٹوں کے لانچ پیڈز کو تباہ کیا گیا۔
جموں و کشمیر، گجرات، پنجاب اور راجستھان کی سرحدی اضلاع میں 29 مئی کوموک ڈرل کا اہتمام کیا جائیگا
