عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اے لنگیٹ شیخ خورشید احمد نے پیر کے روز قانون ساز اسمبلی کے مرکزی ہال میں اس وقت احتجاج کیا جب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنا خطاب شروع کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق، جیسے ہی ایل جی نے اپنی تقریر کا آغاز کیا، خورشید نے پلے کارڈز اٹھا کر بارہ مولہ اور کٹھوعہ میں گزشتہ ماہ ہونے والی دو ہلاکتوں پر انصاف کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، جس پر مارشلز نے انہیں ہال سے باہر نکال دیا۔