عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//کرناہ سے رُکن اسمبلی جاوید احمد مرچال نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے جعلی صحافیوں کے خلاف کارروائی اور آن لائن میڈیا کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔جاوید مرچال کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی میڈیا کے وقار کو بحال کرنے اور پیشہ ورانہ صحافت کو مضبوط بنانے کی سمت ایک خوش آئند قدمہے۔قابل ذکر ہے حالیہ اسمبلی سیشن میں جاوید احمد مرچال کا ایک ویڈیو غیر قانونی طور پر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا، جس پر مختلف حلقوں نے تبصرے کئے۔ اس واقعے کے بعد اسمبلی کے اسپیکر نے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا تھا تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔
ذرائع کے مطابق، عمر عبداللہ حکومت نے بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے، جبکہ گورنر منوج سنہا نے جعلی صحافیوں کے خلاف سخت کارروائی اور ویڈیو معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔جاوید مرچال نے منوج سہنا کا شکریہ ادا کیا ۔جاوید مرچال نے کہا کہ جعلی صحافیوں کی سرگرمیاں نہ صرف عوامی اعتماد کو متاثر کرتی ہیں بلکہ جمہوری اداروں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سماج کا آئینہ ہے، اور اس آئینے کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
جاوید مرچال نے جعلی صحافیوں کے خلاف کارروائی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا