عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ایک خاتون کی لاش، جو گزشتہ روز سے لاپتہ تھی، آج صبح بانڈ ی پورہ کے سوناروانی علاقے میں مدوماتی ندی سے برآمد ہوئی ہے۔
ایک سرکاریعہدیدار نے بتایا کہ لاش سوناروانی میں بی ایس ایف کیمپ کے پیچھے ملی ہے۔متوفیہ خاتون کی شناخت جانی بیگم زوجہ نواب چوان ساکن نگین پورہ، اتھوتو کے طور پر ہوئی ہے۔
عہدیدار کے مطابق خاتون اتوار کے روز اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی، جس کے بعد پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی تھی۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بانڈی پورہ میں لاپتہ خاتون کی لاش مدوماتی ندی سے برآمد
