عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /نئی دہلی میں گزشتہ 19روز سے پُر اسر ار طور پر لاپتہ سوپور کے شہری کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے لخت جگر کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ سوپور سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 35 سالہ دکاندار شبیر احمد شاہ گزشتہ 19دنوں سے دہلی میں لاپتہ ہے اورا س کی ابھی تک کوئی بازیانی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس کے بارے میںکوئی اتہ پتہ ہے ۔
نمائندے نے بتایا کہ لاپتہ شہری کے اہل خانہ نے سوپور میں پرامن احتجاج کیا اور اس کا پتہ لگانے کیلئے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے نمائندے سے بات کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ اپنے کاروبار کیلئے کچھ سامان خریدنے کے لیے گزشتہ سال 31 دسمبر کو دہلی گئے تھے، تاہم 16 فروری کو ان کا ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کریں۔شبیر کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ 16 فروری تک باقاعدہ رابطے میں تھے اور اس کے بعد ان کا اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس نے حکومت اور پولیس حکام سے دلی اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں اور اس کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائیں۔
اہل خانہ نے کہا کہ ان سے رابطہ ٹوٹنے کے فوراً بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن نبی کریم دہلی میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ دہلی پولیس نے تصدیق کی کہ وہ شبیر کے لاپتہ ہونے کے بارے میں معلومات پہلے ہی گردش کر چکے ہیں اور اس معاملے پر سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔
دریں اثناء سوپور حلقہ کے رکن اسمبلی ارشاد رسول کار نے اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھایا۔ممبر اسمبلی جاری اجلاس میں اس معاملے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور خاندان کو اپنے بیٹے کا پتہ لگانے میں مدد کرنے کیلئے انتظامیہ کی مداخلت کی خواہش کی۔