راجوری//راجوری کے نوشہرہ علاقے سے لاپتہ ایک نوجوان کی لاش اسی علاقے کے جنگل سے برآمد ہوئی، جس کے بعد اہلِ خانہ نے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق، لاپتہ شخص کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے گاوں کے جنگل سے لاش برآمد ہونے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس سے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
متوفی کی شناخت جیت کمار (22) ولد کستوری لال ساکنہ وارڈ نمبر 5، نوشہرہ کے ڈھک گاوں کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان گزشتہ دو روز سے لاپتہ تھا اور اتوار سہ پہر اس کی لاش گاوں کے جنگل سے ملی جس کے بعد تھانہ نوشہرہ کی پولیس ٹیم نے اسے قبضے میں لے لیا اور قانونی کارروائی مکمل کی ۔
متوفی کے لواحقین اور رشتہ داروں نے اتوار کو سیری پر نوشہرہ-سیری- سندربنی روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے۔اُنہوں معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں، سٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) نوشہرہ راجیش جسروٹیا نے موقع پر پہنچ کر احتجاجیوں کو معاملے کی جانچ کرانے کی یقین دہانی کرا کر احتجاج کو ختم کر وایا۔