8 اپریل سے لاپتہ سرینگر کے شہری کی لاش جہلم سے برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر میں گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ شخص کی لاش پیر کی صبح شالٹینگ میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ ایک شخص کی لاش، جو 8 اپریل سے لاپتہ تھا، پیر کی صبح سرینگر کے علاقے شالٹینگ کے قریب دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیاض احمد خان ولد محمد شفیع خان سکنہ خانقاہ محلہ کی لاش جہلم سے شالتینگ میں مجگنڈ کے قریب مقامی لوگوں نے برآمد کی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاش کو ہسپتال بھیج دیا ہے اور طبی و قانونی کارروائی کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔