ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کے پرشولا نالہ کے قریب ایک 60 سالہ شخص کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریباً 11 بجے ایک شخص اپنی بھیڑ بکریوں کو چرانے کے لیے نزدیکی جنگل گیا تھا، لیکن کافی دیر گزرنے کے باوجود وہ واپس نہیں آیا۔ جب وہ طویل وقت تک گھر نہ لوٹا تو اہل خانہ اور مقامی افراد نے اس کی تلاش شروع کی۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد شام کے وقت اس کی لاش پرشولا نالہ کے قریب مشکوک حالت میں پائی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پوسٹ محلہ کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت نذیر احمد (60) ولد محمود ساکن بریسوانہ ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔