رام بن// ضلع سرینگر کے نوگام علاقے کا رہائشی ایک نوجوان پیر کے روز رام بن کے ڈگڈول علاقہ کے قریب تھار گاڑی میں مردہ حالت میں ملا۔
ذرائع کے مطابق، سرینگر کا رہائشی، جو 22 دسمبر سے لاپتہ تھا، ڈگڈول کے قریب ایک گہری کھائی میں اپنی تھار گاڑی میں مردہ پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی شاہراہ سے تین سو فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی لاش پیر کی دوپہر برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت عمر یاسین شاہ کے نام سے ہوئی، جو ریلوے کالونی، نونگام، سرینگر کا رہائشی تھا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آٹھ دن سے لاپتہ سرینگر کا نوجوان رام بن سڑک حادثے میں جاں بحق
