عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// ہندواڑہ سے کچھ روز قبل لاپتہ ہونے والے تین لڑکوں کو پولیس نے جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے چنئی سے بازیاب کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تین نابالغ لڑکوں کی شناخت ناظم ممتاز ولد ممتاز احمد لون سکنہ پھلمرگ، فیضان حمید میر ولد عبدالحمید میر کلمونہ اور عزیر احمد ڈار ولد محمد شفیع ڈار سکنہ چمپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا، “ہر ممکنہ جگہ کی تلاش کے بعد، تینوں لڑکوں کو تامل ناڈو کے چنئی سے بازیاب کر لیا گیا”۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ چنئی کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تینوں لڑکوں کو جلد از جلد واپس لایا جائے۔