مشتاق الاسلام
سرینگر/جنوبی کشمیر کے نیوہ علاقے میں گزشتہ شب ایک 14 سالہ لاپتہ لڑکی کو بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو محفوظ حالت میں پایا گیا ہے۔ واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس معاملے سے متعلق کوئی معلومات موجود ہوں تو وہ فوری طور پر ایس ایچ او نیوہ سے رابطہ کریں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔
ادھر شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک 54 سالہ ڈرائیور کی نعش جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے پامپور علاقے میں پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت سجاد احمد شاہ ولد غلام رسول شاہ ساکن پنزگام، کپواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پیشے سے ایک ڈرائیور تھا اور کدل بل، پامپور میں اس کی لاش ملی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے۔پولیس دونوں معاملات کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔
نیوہ میں لاپتہ 14 سالہ لڑکی بازیاب، پامپورمیں پراسرار حالت میں ایک ڈرائیور کی نعش برآمد
