عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرکاری حکام کے مطابق، ہفتہ کی صبح زور دار دھماکوں کے بعد ایک میزائل نما شے سرینگر کی مشہور سیاحتی جھیل، ڈل جھیل میں آ گری۔حکام کا کہنا ہے کہ جب یہ مزائل نما شے جھیل میں گری تو وہاں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔سیکورٹی فورسز نے اس شےکا ملبہ جھیل سے نکال لیا ہے، جس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ہفتے کی صبح شہر کے نواحی علاقے لسن جان سے بھی ایک مشتبہ چیز برآمد کی گئی ہے، جس کی چھان بین جاری ہے۔
سرینگر میں زور دار دھماکوں کے بعد میزائل نما شے ڈل جھیل میں آ گری
