عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق نے نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ رات ہونے والے حادثاتی دھماکے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا نوگام پولیس اسٹیشن میں کل رات ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے المناک نقصان نے سب کو صدمے اور گہرے غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا یہ ثابت کرنے کے لیے ایک جامع تحقیقات ناگزیر ہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد کو “بظاہر غفلت” کے ساتھ کیسے ہینڈل کیا گیا، جس کے نتیجے میں یہ تباہ کن واقعہ پیش آیا، احتساب کا تعین ضروری ہے، اور عوام کو تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔
The tragic loss of lives in last night’s explosion at the Nowgam Police Station has left everyone shocked and deeply saddened. A comprehensive investigation is imperative to establish how such a large quantity of explosive material was handled with apparent negligence, resulting…
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) November 15, 2025
متاثرین کے لیے دعا کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہاللہ تعالیٰ متوفین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کو صبر و استقامت عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔انہوں نے کہاہمارے خیالات اور میری دعائیں تمام متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ کہ نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ شب ایک حادثاتی دھماکہ ہوا جس میں 9 افراد کی موت جبکہ 32 دیگر زخمی ہوگئے جن میں بیشتر پولیس اہلکار شامل ہیں۔