عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// انجمن اوقاف جامع مسجد نے جمعہ کے روز بتایا کہ میرواعظ عمر فاروق آج 4 ہفتوں کے بعد تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔
انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہا کہ حکام نے انہیں مطلع کیا ہے کہ 2 ستمبر سے میرواعظ عمر فاروق پر عائد پابندیاں آج ہٹا لی گئی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ میرواعظ عمر فاروق آج نماز جمعہ کے موقع پر خطبہ بھی دیں گے، انشاءاللہ
واضح رہے کہ میرواعظ عمر فاروق نے اپنی نظر بندی کے خلاف جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت آج کے لئے مقرر تھی۔