جمعہ کی شام سری نگر کے عیدگاہ علاقے کی علی جان سڑک سید پورہ پر ایک سڑک حادثے میں ایک نابالغ لڑکا لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سید پورہ عیدگاہ کے مشتاق احمد بٹ کے بیٹے آٹھ سالہ ہدین مشتاق بٹ کو علی جان روڈ پر ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
دریں اثناء صفاکدل پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔