عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں واقع دَہی چولن گاؤں میں ایک پہاڑی سے پتھر گرآنے کے نتیجے میں ایک کمسن جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق، دو کمسن بچے دَہی چولن کے مقام پر بیٹھے تھے کہ اسی دوران ایک پتھر ان پر آن گرا۔ حادثے میں 13 سالہ ساجد صفیر مغل، ولد صفیر احمد مغل، ساکن دھنی سیداں موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔
حادثے میں ایک اور بچہ، 10 سالہ عادل مغل، ولد امتیاز مغل، ساکن دھنی سیداں، شدید زخمی ہو گیا، جسے مقامی افراد نے فوری طور پر پی ایچ سی بونیار منتقل کیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کمسن بچے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی نسبت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اوڑی : پہاڑی سے پتھر گرآنے سے ایک کمسن جاں بحق، دوسرا زخمی
