عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/صورہ کے علاقے میں آج دوپہر ایک تین سالہ بچی اسکوٹی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئی، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے اسکوٹی سوار کو گرفتار کر لیا ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہصورہ علاقے میں پیش آیا، جہاں اسکوٹی نے بچی کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
زخمی بچی کو فوری طور پر ایس کے آئی ایم ایس صورہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ اسکوٹی سوار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔جاں بحق بچی کی شناخت نبیہ صفیر دختر صفیر احمد بھٹ، ساکنہ حمزہ کالونی صورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
صورہ، سرینگرمیں کمسن بچی اسکوٹی کی زد میں آکر جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
