محمد تسکین
بانہال// بانہال کی کھڑی آڑپنجلہ علاقے میں پانی میں ڈوب کر ایک کمسن لقمہ اجل بن گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ کمسن اپنے گھر کے قریب پانی سے بھرے ایک کھڈے میں اچانک گر گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اہلِ خانہ کو اس کا پتہ چلنے تک وہ لقمہ اجل بن چکا تھا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں کمسن کو نکال کر پرائمری ہیلتھ سینٹر کھڑی منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کمسن کی شناخت ضیان ظفر ولد ظفر احمد نائیک عمر قریب 3سال کے طور کی گئی ہے۔