کولگام// جنوبی ضلع کولگام کے علاقے ویز بٹہ پورہ میں دم گھٹنے کے باعث ایک دو سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، جب کہ اس کے کنبے کے تین دیگر افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق، رام بن سے تعلق رکھنے والا ایک خانہ بدوش کنبہ جو فی الحال کولگام کے ویز بٹہ پورہ گاؤں میں کرائے پر رہائش پذیر تھا، رات کے وقت چارکول کے چولہے سے گیس نکلنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے بے ہوش کو گئے۔
پولیس، صحت کی ٹیموں اور مقامی انتظامیہ نے پانچ افراد پر مشتمل اس کنبے کو پی ایچ سی محمد پورہ منتقل کیا۔ تاہم، دو سالہ بچی عادیہ جان دختر نصیر احمد کو پی ایچ سی محمد پورہ پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا۔
حکام کے مطابق، دیگر افراد کی حالت مستحکم ہے۔
کولگام میں 2 سالہ بچی دم گھٹنے سے جاں بحق، 3 دیگر ہسپتال منتقل
