جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رام بن میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک نابالغ لڑکے کو کچل کر ہلاک کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رام بن کے مقام پر 5سالہ لڑکا محمد آصف ولد حفیظ اللہ شیخ ساکن چندروگ شدید زخمی ہوگیا۔زیادہ خون بہہ جانےکی وجہ سے بچہ ضلع ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔