یو این آئی
سرینگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے حبہ کدل علاقے میں آٹھ روز قبل نہانے کے دوران غرقآب ہوئے کمسن لڑکے کی لاش چھتہ بل ویر کے نزدیک باز یاب کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آٹھ روز قبل حبہ کدل سری نگر میں نہانے کے دوران کمسن لڑکا نومان گوہر ڈوب گیا جس کے بعد پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کمسن لڑکے کی لاش چھتہ بل ویر کے نزدیک برآمد کی گئی۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ۔