بارہمولہ : ریچھ کے حملے میں کمسن فوت

سری نگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے واگورہ علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک 4 سالہ بچہ لقمہ اجل بن گیا ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ احسان احمد شاہ نامی ایک 4سالہ بچے کو گھر کے باہر سے ایک ریچھ نے اپنا نوالہ بنا لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ جیسے ہی یہ خبر پھیلی، تو اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی اور اسے ریچھ کے چنگل سے چھڑا لیا تاہم لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔
اہلکار نے کہا، “مزید تفصیلات جمع کرنے کے لیے ایک ٹیم موقع پر موجود ہے”۔