عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/منگل کی دوپہر سرینگر کے مضافاتی علاقے ہوکرسر میں نہاتے ہوئے ایک کم عمر لڑکا ڈوب گیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ لڑکا آج علاقے کے دیگر بچوں کے ساتھ نہا رہا تھا جب وہ ہوکرسر کے نزدیک پانی میں ڈوب گیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا اور تلاش کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ڈوبنے والے لڑکے کی شناخت زید یوسف ولد محمد یوسف بھٹ ساکن چینار کالونی، زینکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
ہوکرسر میں نوجوان نہانے کے دوران غرق آب ، بچاؤآپریشن شروع
