عظمیٰ ویب ڈیسک
سوپور// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں اتوار کو سوپور، نالہ منڈجی میں ڈوبنے کے بعد ایک نابالغ لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرے کو بچا لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں لڑکے اپنے آبائی گاوں میں پھسل کر نالے میں جا گرے تھے، جس کے بعد فوری طور پر بچاو کی کوششیں شروع ہوئیں، اور دونوں کو پانی سے نکال کر فوری طبی امداد کیلئے سب ضلع ہسپتال سوپور پہنچایا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ طبی عملے کی بھرپور کوششوں کے باوجود صابق مشتاق ولد مشتاق احمد میر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
دریں اثنا، اریب بشیر میر ولد بشیر احمد میر، کو بچا لیا گیا ہے جو اس وقت سب ضلع ہسپتال سوپور میں زیر علاج ہے۔
ادھر، بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے میں دریائے جہلم پر بنے ایک پرانے پل کو منہدم کرنے کے دوران تین مزدور پھسل کر دریائے میں ڈوب گئے ہیں، جس کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم اس تک تینوں افراد کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔
پولیس نے لاپتہ افراد کی شناخت شکیل احمد میر ولد سعید اللہ میر ولد کپواڑہ بلال احمد ریشی ولد عبدالاحد ریشی ساکنہ اریجال بڈگام اور محمد اسلم چوہان ساکنہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔
علاقے میں بڑے پیما نے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔