کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے رام پورہ کیموہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین ہوۓ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو فورسز کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیے ہیں۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پولیس، فوج کی 1 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے کولگام کے رام پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع ملنے پر تلاشی آپریشن شروع کرنے کے بعد ہفتہ کی رات انکاؤنٹر شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی کا عمل تیز کیا تو چھپے ہوئے جنگجوؤں نے پارٹی پر فائرنگ کی، جس کا جوابی کارروائی کی گئی، اس طرح انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا، “ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد، عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی رابطہ قائم نہیں ہوا”۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد گھیرا تنگ کر دیا گیا تاہم بعد کی تلاشی کے دوران کوئی عسکریت پسند نہیں ملا جس کے بعد آپریشن کو منسوخ کر دیا گیا۔