عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// راجوری ضلع کے بہروٹ بدھل علاقے میں جاری تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سمنو بہروٹ بدھل علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔
فائرنگ کے ابتدائی تبادلے میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جاری تصادم میں ایک عسکریت پسند کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔