عظمیٰ ویب ڈیسک
پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے آری ہال علاقے میں جمعرات کو جاری ایک مسلح تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جھڑپ میں ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے، جس کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
قبل ازیں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔
افسر نے مزید کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کی طرف پہنچی، تو وہاں چھپے ہوئے جنگجووں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک تصادم شروع ہوا۔
علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔