عظمیٰ ویب ڈیسک
ہندواڑہ/شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے ایک تصادم میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے آج صبح ہندواڑہ کے زچلدارہ، راجوار کے کرمبورہ جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
ایک پولیس عہدیدار نے بیاتا کہ جیسے ہی سیکورٹی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچیں، وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی اور تصادم شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک ہوگیا۔ تاہم آپریشن ابھی جاری ۔
ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں جاری مسلح تصادم کے دوران عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک
