عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے ہروان علاقے کے دچھگام میں پیر کی شب شروع ہونے والے مسلح تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے۔
پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کو علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پیر کی دیر رات دچھگام میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اب تک ایک نامعلوم جنگجو مارا جا چکا ہے۔ تاہم علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔