بانڈی پورہ جھڑپ میں ملی ٹینٹ جاں بحق، آپریشن جاری

عظمیٰ ویب ڈیسک

بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے آرہ گام علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک جھڑپ میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے موصول ہونے والے مخصوص اطلاع پر آج صبح علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا، جوں ہی سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم علاقے میں پہنچی وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی جوابی کاروائی میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی لاش دور سے پڑی دیکھی جا سکتی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ مارے گئے جنگجو کی شناخت کی جا رہی ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔