عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے خانیار علاقے میں جاری تصادم کے دوران ایک نامعلوم ملی ٹینٹ مارا گیا ہے جبکہ چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ خانیار میں ہونے والے اس تصادم میں ایک نامعلوم ملی ٹینٹ کو ہلاک کر دیا گیا ہے، اور چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کے گرد تلاشی تیز کی۔ اسی دوران چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور جھڑپ شروع ہو گئی۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ادھر، اننت ناگ کے شانگس علاقے میں جاری ایک جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں، علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔