جموں// پولیس نے پیر کو اودھم پور ضلع میں ایک سخت گیر ملی ٹینٹ معاون پر جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اودھم پور پولیس نے ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک سخت گیر ملی ٹینٹ معاون کو حراست میں لے کر جیل منتقل کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، ملزم کی شناخت محمد رفیق ولد محمد قاسم ساکن بلوٹہ چگلہ، بسنت گڑھ کے طور پر ہوئی ہے، جو کئی ملی ٹینسی کیسز میں ملوث رہا ہے اور گرفتاری سے قبل عسکری تنظیموں کا فعال رہنما اور معاون کے طور پر کام کر رہا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لینے کا حکم دیا گیا۔
اودھم پور میں سخت گیر ملی ٹینٹ معاون پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج
