جموں// ضلع اُودھم پور میں ملی ٹینٹ گروپوں کو لاجسٹک معاونت فراہم کرنے والے ایک ملی ٹینٹ معاون کو جمعرات کے روز پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔
حکام کے مطابق، ضلع میں ملی ٹینٹوں کے حامیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک آپریشن شروع کیا اور ایک سرکردہ ملی ٹینٹ معاون کو جیل میں ڈال دیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی شناخت عبدالقیوم عرف بٹّو کے طور پر ہوئی ہے جو کہ بسنت گڑھ کے علاقے کڈوہ کا رہائشی ہے۔
عبدالقیوم ملی ٹینٹ گروپوں کو لاجسٹک معاونت فراہم کرنے میں ملوث تھا اور ملی ٹینٹ تنظیموں کے لیے ایک فعال رہنما اور سہولت کار کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس کی گرفتاری تک وہ ملی ٹینٹ گروپوں کی سرگرمیوں میں شریک تھا۔ اس کے خلاف بسنت گڑھ پولیس سٹیشن میں متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
حکام نے اس کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس اے کے تحت اس کی حراست کا حکم دیا۔
اس گرفتاری کے ساتھ اُدھم پور ضلع میں ملی ٹینٹ معاونین کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ 29 نومبر کو بھی ایک اور ملی ٹینٹ معاون، عبدالستار، کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ بھی متعدد دہشت گرد کیسز میں ملوث تھا اور دہشت گرد تنظیموں کے لیے فعال رہنما اور سہولت کار کے طور پر کام کر رہا تھا۔
اودھم پور میں ملی ٹینٹ معاون گرفتار، پی ایس اے عائد
