عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کو راجیو اوم پرکاش پانڈے (اے جی ایم یو ٹی:2010)، ڈی آئی جی، این آئی اے کو فوری طور پر ان کے پیرنٹ کیڈر میں قبل از وقت واپس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے منگل کو جاری ایک حکم نامہ میں کہا، “متعلقین کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ موضوع کے حوالے سے مجاز اتھارٹی کی منظوری حاصل کر کے آئی پی ایس ٹینور پالیسی کے پیرا 14.2 کے تحت ڈی آئی جی، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) راجیو اوم پرکاش پانڈے، آئی پی ایس (ای جی ایم یو ٹی: 2010) کو قبل از وقت پیرنٹ کیڈر میں واپس بھیجیں”۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ این آئی اے سے افسر کو فارغ کرنے کی تاریخ براہ کرم اس وزارت کو بتائی جائے۔