عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے منگل کو ایک AGMUT کیڈر کے آئی اے ایس اور ایک آئی پی سی افسر کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تعینات کرنے کا حکم دیا۔
ایک حکم نامے کے مطابق، 1996 بیچ کے آئی اے ایس افسر چندرکر بھارتی اور 2008 بیچ کے آئی پی ایس افسر تیجندر سنگھ کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔
ایم ایچ اے کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق، “مرکزی ڈیپوٹیشن سے پیرنٹ کیڈر میں واپسی کے بعد، چندراکر بھارتی کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے”۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے، “مرکزی ڈیپوٹیشن سے پیرنٹ کیڈر میں واپسی کے بعد تیجندر سنگھ کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے”۔
تیجندر سنگھ نے 14 فروری 2024 کو AGMUT کیڈر میں شمولیت اختیار کی۔