عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ حکومت حالیہ پاکستانی گولہ باری سے متاثر ہونے والے کنبوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کنبوں کا تحفظ اور ان کی فوری باز آباد کاری ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاگولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا میرے دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور آج سرحدی علاقہ اُوڑی کا دورہ کرکے زمینی سطح کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا حکومت ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی حفاظت، مدد اور فوری بحالی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اُوڑی میں حالیہ گولہ باری میں جاں بحق ہونے والی نرگس بیگم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اہلخانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا، عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ان کے غم کی شدت اور اس سانحے کی ہولناکی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا دورہ اُوڑی، گولہ بار ی کے دوران جاں بحق خاتون نرگس بیگم کے اہل خانہ سے ملاقات کی
