جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

Photo: Amaan Farooq

سری نگر//جموں و کشمیر میں منگل سے وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 23 سے 26 مئی تک “جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی بارش / گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہواوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی جموں و کشمیر میں 23 مئی کو 30سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ،گرج چمک کے امکان کے پیشِ نظر “اورینج وارننگ” جاری کر دی ہے۔ اس کے علاوہ 25 اور 26 مئی کو گرج چمک اور کہیں کہیں پر بھاری بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 سے 29 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی نالوں میں پانی کی طغیانی میں اضافہ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور بعض مقامات پر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے نقصانات کا امکان ہے۔وہیں بالائی مقامات پر ٹریفک آمد ورفت میں بھی حلل پڑ سکتا ہے۔

 

 

درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

حکام نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 25.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 26.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔