عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// محکمہ موسمیات نے پیر کے روز جموں وکشمیر میں بنیادی طور پر گرم، مرطوب اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات کو رد نہیں کیا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں خطہ کے الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ہے جبکہ رام بن-بانہال اور وادی کشمیر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بنیادی طور پر گرم، مرطوب اور خشک موسم متوقع ہے۔ جموں و کشمیر کے الگ تھلگ مقامات پر دوپہر اور شام تک بارش ہوسکتی ہے، حالانکہ امکانات کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو جموں و کشمیر کے کچھ مقامات پر صبح کے وقت بارش کا امکان ہے اور باقی دن میں موسم خشک رہنے کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے مزید کہا کہ اس ہفتے کسی بڑی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔
دریں اثنا، انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 21.6 کے مقابلے میں 21.0 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ موسم گرما کے دارالحکومت کے لئے یہ معمول سے 2.7 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں ضلع میں کم از کم درجہ حرارت 23.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 26.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔موسم سرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔